اسلام آباد (پی پی اے) ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا جہاں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا سکندر مومنی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ کو پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اور قومی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے یادگارِ شہداء اور پاکستان مونومنٹ کی اہمیت کو سراہا جبکہ شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ کے حسین پہاڑی سلسلے کا بھی مشاہدہ کیا اس موقع پر آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری ریاض نذیر گاڑا ڈی آئی جی اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے