پشاور (پی پی اے) پشاور اسلام آباد جہلم اور نوشہرہ میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ پشاور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئےنپی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، جبکہ بارشوں سے پشاور، خیبر، مردان بونیر باجوڑ لوئر چترال ایبٹ آباد مانسہرہ تورغر اور کرم کے اضلاع میں جانی و مالی نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے