آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بحالی کا فوری مطالبہ چوہدری محمد یاسین کا چیف الیکشن کمشنر سے انٹرنیٹ بحالی کا مطالبہ

اسلام آباد (پی پی اے) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو ایک اہم خط ارسال کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں فوری طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے اپنے خط میں چوہدری محمد یاسین نے مؤقف اختیار کیا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث انتخابی مہم شدید متاثر ہو رہی ہے جس سے سیاسی جماعتوں امیدواروں اور ووٹرز کے درمیان مؤثر رابطے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹرز کو بروقت اور درست معلومات کی فراہمی یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی اہم ذمہ داری ہے انہوں نے خبردار کیا کہ انٹرنیٹ کی بندش شفاف انتخابی عمل میں رکاوٹ بن سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں فیک نیوز اور افواہوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جو انتخابی ماحول کو متاثر کر سکتا ہے چوہدری محمد یاسین نے اپنے خط میں مزید کہا کہ ووٹرز کے حقِ معلومات کا تحفظ اور انتخابی مہم کا بلا تعطل تسلسل جمہوری عمل کے لیے ناگزیر ہے انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کر کے انٹرنیٹ سروس بحال کرائی جائے تاکہ آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے

Comments (0)
Add Comment