آئی جی اسلام آباد نے پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا آئی جی سید علی ناصر رضوی کی ہدایات جرائم کے انسداد اور شفاف تحقیقات پر خصوصی زور

اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اور اے آئی جی لیگل طاہر کاظم سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے اسلام آباد پولیس کی مجموعی کارکردگی امن و امان عوام دوست پولیسنگ جرائم کی روک تھام اور قانونی امور کا جائزہ لیا ڈی آئی جی اسلام آباد کے ساتھ ملاقات میں آپریشنل کارکردگی انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ گشت کے نظام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا آئی جی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور کمیونٹی پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی اے آئی جی لیگل کے ساتھ اجلاس میں زیرِ تفتیش مقدمات عدالتوں میں زیرِ سماعت کیسز بروقت چالان اور قانونی تقاضوں پر غور کیا گیا۔ آئی جی نے ہدایت دی کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ شفافیت اور قانون کے مطابق مکمل کی جائے تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف اور ملزمان کو قرار واقعی سزا مل سکے آئی جی سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شفاف تحقیقات قانون کی بلاامتیاز عملداری احتساب اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات ہیں اور جدید و پیشہ ورانہ پولیسنگ کے ذریعے جرائم کے مؤثر انسداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

Comments (0)
Add Comment