ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری شہری مسائل پر فوری کارروائی

اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف مسائل اور شکایات پیش کیں، جن پر ایس ایس پی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مارک شدہ درخواستوں پر مقررہ مدت میں قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس عوام کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کے معاملات میں اسلام آباد پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے جبکہ قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا اور شہریوں کی جان مال اور عزتِ نفس کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے

Comments (0)
Add Comment