اسلام آباد (پی پی اے): سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سی ٹی ڈی) سعود خان نے فرائض منصبی کی انجام دہی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا وقار ان افسران کی بدولت قائم ہے جو ایمانداری خلوصِ نیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ہر چیلنج کا مقابلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعزاز حاصل کرنے والے افسران نے فرض شناسی دیانت داری اور بھرپور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے کر دیگر اہلکاروں کے لیے قابلِ تقلید مثال قائم کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بہادری، تہذیب اور شفافیت اسلام آباد پولیس کی شناخت ہونی چاہیے۔ تمام افسران ایمانداری فرض شناسی جانفشانی اور بہادری کے جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دیں، کیونکہ وہ ایک بہترین اور پیشہ ور پولیس فورس کا حصہ ہیں اس موقع پر تعریفی اسناد حاصل کرنے والے افسران نے اس اعزاز کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے خدمات انجام دیتے رہیں گے