اسلام آباد(پی پی اے) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولوشن کے اجلاس میں ارکان نے کہا ہے کہ غیر ضروری وفاقی وزارتوں کے خاتمے سے سالانہ 4 سے 5 ہزار ارب روپے تک کی بچت ممکن ہے جبکہ وفاقی حکومت کو آئین کے مطابق اپنے محدود دائرۂ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہیے سینیٹر ضمیر حسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد اختیارات کی صوبوں کو منتقلی اور اس پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں وفاقی حکومت کی تنظیمِ نو وزارتوں کی تعداد میں کمی اور آئینی تقاضوں کے مطابق وفاقی اداروں کے کردار کو مؤثر بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا کمیٹی کے ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ غیر ضروری وزارتوں اور اداروں کو ختم کر کے قومی خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے جس سے اربوں روپے کی سالانہ بچت ممکن ہوگی اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے آئینی کردار کو مزید مؤثر بنانے اور اس کے اختیارات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا تاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان آئینی ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جا سکے