نماز جمعہ: ایس ایس پی آپریشنز کا فیصل مسجد اور جی سکس امام بارگاہ کا دورہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو مستعد رہنے، مشکوک عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اور شہریوں سے خوش اخلاقی کی ہدایت

اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے نماز جمعہ کے موقع پر ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین کے ہمراہ فیصل مسجد اور جی سکس امام بارگاہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں انتہائی مستعد اور چوکس رہ کر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مشکوک اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھنے اور امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے قاضی علی رضا نے کہا کہ تمام افسران جرائم کے خاتمے کے لیے ایمانداری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور انہیں تحفظ کا احساس دلایا جائے انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سکیورٹی چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں

Comments (0)
Add Comment