محسن نقوی نے ایف سی اسپتال کا افتتاح کردیا ایف سی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں کو سراہا

تربت (پی پی اے)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جدید ترین اسپتال کا افتتاح کر دیا اپنے دورۂ ایف سی بلوچستان ساؤتھ ہیڈ کوارٹرز کے دوران وزیرِ داخلہ نے اسپتال کے او پی ڈی وارڈز ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین رومز سمیت آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا انہوں نے ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل عملے سے ملاقات کی اور انہیں دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت جاری رکھنے کی تلقین کی اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی اسپتال کو اتنی جلد فعال دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ تربت میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ اسپتال کی اشد ضرورت تھی جس سے نہ صرف ایف سی اہلکار بلکہ مقامی آبادی بھی معیاری اور بروقت طبی سہولتوں سے مستفید ہوگی. وزیرِ داخلہ کو اسپتال میں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ۔میجر جنرل بلال سرفراز نے پیشہ ورانہ تربیت آپریشنل تیاریوں اور فیلڈ آپریشنز پر بریفنگ دی محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے فتنہ الہندوستان اور دیگر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر ایف سی کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا

Comments (0)
Add Comment