لاہور(پی پی اے) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے منصورہ میں ملاقات کی اور جماعتِ اسلامی کے جنرل سیکریٹری مرحوم امیر العظیم کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے مرحوم امیر العظیم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان جماعتِ اسلامی کی قیادت اور کارکنان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کے لیے پاکستان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اس سلسلے میں پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، علاقائی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کی مسلسل کاوشوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں دوبارہ کمی آئی ہے جبکہ قومی مفاد اور علاقائی امن کے لیے پاکستان اپنی مثبت سفارتی کوششیں جاری رکھے گا