عنایت علی قریشی کی معرکۂ بنیان مرصوص کا انگلش ایڈیشن شائع

ملتان(پی پی اے) عنایت علی قریشی کا نام ملتان کے ادبی سماجی حلقوں میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ انہوں نے اپنا سماجی خدمات کا سفر نوجوانوں کی نظر یاتی ادبی اصلاحی تنظیم جواں فکر پاکستان سے کیا اور تعلیم کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا انہوں نے تعلیم وسماج پر کتب پیش کی حال ہی میں معرکہ بنیان مرصوص کا ایک برس مکمل ہونے پر اپنی اردو تالیف معرکہ بنیان مرصوص کا انگریزی ایڈیشن شائع کیا جس کو انگریزی ادب کی دنیا کے ساتھ ساتھ قومی پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی اور اردو میں اس کتاب کے کئی ایڈیشن شائع ہو کر پذیرائی پاچکے ہیں

Comments (0)
Add Comment