راولپنڈی (پی پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن کے تحت مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کو اربن فلڈنگ اور نکاسی آب کے مسائل سے محفوظ رکھنے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کا شہر بھر میں ڈرین ڈی سلٹنگ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے آپریشن کے دوران راولپنڈی کی مختلف یونین کونسلوں میں نالیوں کی صفائی کی جا رہی ہے تاکہ بارش کا پانی بلا رکاوٹ گزر سکے اور شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال سے بچا جا سکے صفائی عملہ روزانہ کی بنیاد پر نالیوں میں جمع مٹی کچرا پلاسٹک بیگز اور دیگر رکاوٹیں ہٹا رہا ہے جبکہ نکالا گیا ملبہ فوری طور پر مقررہ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ڈرینج سسٹم ہر وقت فعال رہے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق مون سون ایمرجنسی پلان پر مؤثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے انہوں نے بتایا کہ شہر کے حساس مقامات پر خصوصی ٹیمیں اور مشینری تعینات کر دی گئی ہیں جبکہ بارش کے دوران بھی فیلڈ اسٹاف 24 گھنٹے الرٹ رہتا ہے تاکہ نکاسی آب کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ نالیوں میں گھریلو کچرا یا تعمیراتی ملبہ ہرگز نہ پھینکیں اور صفائی برقرار رکھنے میں ادارے سے بھرپور تعاون کریں تاکہ مون سون کے دوران نکاسی آب کا نظام مؤثر اور بلا تعطل کام کرتا رہے