پہلی بار ایک فضائی کمپنی کے طیارے نے مسلسل 24 گھنٹوں سے زائد وقت تک پرواز کا ریکارڈ قائم کر دیا

آسٹریلیا (پی پی اے)ویسے تو اکثر ٹرینوں کا سفر ایک دن یا اس سے زائد دورانیے پر مشتمل ہوتا ہے۔ مگر اب پہلی بار ایک طیارے نے بلارکے 24 گھنٹے سے زائد وقت تک پرواز کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔جی ہاں واقعی آسٹریلیا کی قنطاس ائیرویز کے ایک طیارے نے دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ کمرشل پرواز کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ائیربس کمپنی کا نیا اے 350 طیارہ میلبرن سے پرواز کرکے فرانس کے شہر تولوز پر اترا اور اس دوران 24 گھنٹے 24 منٹ تک فضا میں پرواز کرتا رہا۔کمپنی کی جانب سے اس طیارے کو مستقبل میں پراجیکٹ سن رائز کے تحت آسٹریلیا سے لندن یا نیویارک تک نان اسٹاپ پروازوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اس نان اسٹاپ روٹ کو 2027 میں باضابطہ طور پر مسافروں کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور ائیربس کی جانب سے اس طیارے کی آزمائش جون 2026 سے کی جا رہی ہے۔ائیربس کے مطابق اس طیارے میں ایک اضافی فیول ٹینک موجود ہے اور نئے ٹیسٹ کے دوران اس نے 14 ہزار 338 میل کا سفر 24 گھنٹے 24 منٹ میں طے کیا اور اس دوران مسلسل فضا میں رہا۔اس سفر کے دوران طیارہ بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کے اوپر رہا اور پھرفرانس کے شہر میں واقع طیارہ ساز فیکٹری پر اترا۔

Comments (0)
Add Comment