چار سالہ حج پالیسی 2027 تا 2030 کا اعلان عازمین اندازاً اخراجات کا 10 فیصد جمع کروا کر اپنی پسند کے سال کے لیے رجسٹر ہو سکیں گے

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی حکومت نے پہلی مرتبہ چار سالہ حج پالیسی 2027 تا 2030 کا اعلان کر دیا جس کے تحت حج 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی آئندہ 10 سے 15 دن میں شروع کی جائے گی سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ 60 فیصد جبکہ نجی حج اسکیم کا کوٹہ 40 فیصد ہوگا تاہم وفاقی کابینہ کو اس تناسب میں ردوبدل کا اختیار حاصل ہوگا وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار سالہ حج پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جس کا مقصد حج انتظامات میں شفافیت جدید ڈیجیٹل نظام بہتر منصوبہ بندی اور عازمین کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت پہلی بار چار سالہ رجسٹریشن اور ڈیجیٹل ویٹنگ لسٹ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے عازمین 2027 سے 2030 تک اپنی پسند کے سال کے لیے رجسٹریشن کرا سکیں گے رجسٹریشن کے وقت متوقع حج اخراجات کا 10 فیصد جمع کرانا ہوگا جبکہ انتخاب پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ہوگا وزیر مذہبی امور کے مطابق حج کے تمام مراحل رجسٹریشن ادائیگی شکایات کے ازالے اور بعد از حج جائزے تک مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت انجام دیے جائیں گے رہائش ٹرانسپورٹ کیٹرنگ فضائی سفر اور سامان کی ترسیل کے لیے تین سے چار سالہ معاہدے کیے جائیں گے تاکہ سہولیات کا معیار بہتر اور اخراجات کم کیے جا سکیں انہوں نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم میں مختلف دورانیے کے متعدد پیکیجز متعارف کرائے جائیں گے جبکہ حج آپریشن مکمل ہونے کے بعد اگر حج واجبات میں سے رقم بچی تو وہ عازمین کو واپس کر دی جائے گی سرکاری اور نجی دونوں حج انتظامات کا آزادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے گا سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت مستقبل میں براہ راست حج انتظامات کرنے کے بجائے نگرانی ریگولیشن اور معیار کو یقینی بنانے پر توجہ دے گی جبکہ نجی شعبے کا کردار بڑھایا جائے گا معاونین حج کا انتخاب بھی مکمل طور پر میرٹ پر کیا جائے گا اور عازمین کی تربیت میں مناسک حج صحت موبائل ایپس ہنگامی صورتحال اور سعودی قوانین سے متعلق رہنمائی شامل ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ حجاج محافظ اسکیم برقرار رہے گی جبکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم اور ایمرجنسی رسپانس ٹیم بھی قائم کی جائے گی نئی حج پالیسی کو سعودی ویژن 2030 اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2027 کے ابتدائی اخراجات کا تخمینہ 12 سے 13 لاکھ روپے ہے تاہم حتمی لاگت میں ردو بدل ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا نے بتایا کہ نجی حج کمپنیوں کے لیے کم از کم دو ہزار اور زیادہ سے زیادہ تین ہزار عازمین کا کوٹہ مقرر ہوگا تمام ادائیگیاں صرف سرکاری بینکاری نظام اور آن لائن پورٹل کے ذریعے کی جائیں گی کسی بھی نجی ٹور آپریٹر کو براہ راست رقم ادا نہیں کی جاسکے گی. انہوں نے مزید بتایا کہ حج درخواستوں کی وصولی آئندہ 10 سے 15 دن میں شروع ہوگی حج واجبات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے جبکہ وزارت مذہبی امور عازمین کے لیے حج سیونگ اسکیم کا بھی جلد اعلان کرے گی

Comments (0)
Add Comment