اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ایک ملین یوتھ ڈیولپمنٹ ایڈووکیٹس تیار کرنے کے قومی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش سب سے بڑا چیلنج نئی پالیسیاں بنانا نہیں بلکہ قومی پالیسیوں پر سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہو کر مستقل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی پاکستان اور وزارتِ منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات کے اشتراک سے منعقدہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اینڈ ڈیولپمنٹ ایڈووکیٹ پاکستان رپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس قومی پروگرام کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کو علم، قائدانہ صلاحیتوں، مؤثر ابلاغ اور کمیونٹی انگیجمنٹ کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ اپنی اپنی برادریوں میں تعلیم صحت صفائی ماحولیاتی تحفظ آبادی سے متعلق آگاہی اور سماجی ترقی کے فروغ میں فعال کردار ادا کر سکیں
انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے اپنی قومی ترجیحات اور ترقیاتی حکمت عملیوں پر 10 سے 15 سال تک مستقل مزاجی سے عمل کیا اسی لیے وہ ترقی کی منازل طے کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اسی وقت پائیدار ترقی حاصل کر سکتا ہے جب قومی پالیسیوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھتے ہوئے تسلسل کے ساتھ نافذ کیا جائے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اس وقت تیزی سے بڑھتی آبادی کم شرح خواندگی لاکھوں بچوں کے اسکولوں سے باہر ہونے غذائی قلت ہیپاٹائٹس سی موسمیاتی تبدیلی اور دیگر سماجی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے ان کے مطابق ان مسائل کا حل صرف بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں نہیں بلکہ انسانی ترقی سماجی شعور اور ذمہ دار شہری رویوں کے فروغ میں مضمر ہے احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان انہی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک جامع قومی اصلاحاتی فریم ورک ہے جس کے تحت تعلیم صحت آبادی کے مؤثر انتظام خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے جدید ٹیکنالوجی موسمیاتی لچک اور انسانی وسائل کی ترقی کو قومی ترجیح دی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت قومی آبادی کونسل کے ذریعے آبادی کے مؤثر انتظام کو فروغ دے رہی ہے، جبکہ اسلام آباد گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کو ہیپاٹائٹس سی سے پاک بنانے کی مہم بھی جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ سماجی شعبوں میں بہتری کے لیے صوبوں کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے اور ایک ملین یوتھ ڈیولپمنٹ ایڈووکیٹس کے ذریعے ملک بھر میں کمیونٹی سطح پر مثبت سماجی تبدیلی کی قیادت کو فروغ دیا جائے گا وفاقی وزیر نے پالیسی سازوں جامعات۔ذرائع ابلاغ ترقیاتی شراکت داروں اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی پائیدار جامع اور طویل المدتی ترقی کے مشترکہ قومی ایجنڈے پر متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ آج اصل امتحان نئی پالیسیاں بنانے کا نہیں بلکہ ان پر مستقل اور مؤثر عملدرآمد کا ہے کیونکہ ترقی اور کامیابی کا راز پالیسیوں کے تسلسل اور ان پر مؤثر عملدرآمد میں پوشیدہ ہے