اسلام آباد (پی پی اے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق وزیرِ داخلہ نے صدرِ مملکت کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی گفتگو ہوئی