پی ٹی وی کی سابق نیوز کاسٹر جہاں آرا معین انتقال کر گئیں ماہرِ ابلاغ ماحولیاتی تعلیم کی علمبردار اور ممتاز سماجی شخصیت کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

اسلام آباد(پی پی اے) پاکستان ٹیلی وژن پی ٹی وی کی سابق نیوز کاسٹر ممتاز سماجی شخصیت اور ماہرِ ابلاغ جہاں آرا معین انتقال کر گئیں ان کے انتقال کی خبر سے صحافتی تعلیمی اور سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی جہاں آرا معین نے 1973 میں پاکستان ٹیلی وژن سے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا جہاں ابتدا میں انگریزی خبروں کی بیک گراؤنڈ کمنٹری کی اور بعد ازاں نیوز کاسٹر کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں 1975 میں شادی کے بعد کچھ عرصہ وقفہ لیا تاہم 1983 میں دوبارہ پی ٹی وی نیوز سے وابستہ ہوئیں اور 1999 تک اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتی رہیں وہ خبروں کی درست ادائیگی پیشہ ورانہ مہارت اور حالاتِ حاضرہ پر گہری نظر رکھنے کے باعث اپنے ہم عصروں میں منفرد مقام رکھتی تھیں جہاں آرا معین گزشتہ تقریباً 35 برس سے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ WWF پاکستان کے ماحولیاتی تعلیم پروگرام کی سربراہ تھیں انہوں نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں تدریسی خدمات بھی انجام دیں جبکہ اقوام متحدہ ورلڈ بینک یونیسکو اور یو این ڈی پی کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ بھی کام کیا مرحومہ اپنے تین بیٹوں عمر معین ملک،م علی معین ملک احمد معین ملک بہوؤں پوتے پوتیوں اور بے شمار مداحوں و دوستوں کو سوگوار چھوڑ گئی ہیں ان کی وفات سے ملک بالخصوص اسلام آباد ایک باوقار باصلاحیت اور مخلص سماجی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

Comments (0)
Add Comment