صدر آصف علی زرداری کا سورنج کوئلہ کان حادثے پر اظہارِ افسوس، حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پی پی اے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں کوئلہ کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کان میں پھنسے تمام مزدوروں تک جلد از جلد رسائی یقینی بنائی جائے، ریسکیو کارروائیاں تیز کی جائیں اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی ضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ وطن کی تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کا کردار نہایت اہم اور قابلِ قدر ہے، اس لیے ان کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی مشترکہ ذمہ داری ہے

Comments (0)
Add Comment