مری میں موسلادھار بارش ایکسپریس وے پر درخت گرنے سے ایک شخص زخمی

مری (پی پی اے) مری میں مون سون بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں مری ایکسپریس وے پر بارش کے دوران ایک درخت اچانک گاڑی پر آ گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کی جبکہ درخت ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں

Comments (0)
Add Comment