لاہور (پی پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے پنجاب بھر میں اقدامات مزید تیز کیے جائیں پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب کی طرز پر پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو فعال، منظم اور مؤثر ادارہ بنایا جائے جبکہ اس ضمن میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بروقت مرمت، باقاعدہ دیکھ بھال اور ضرورت کے مطابق نئے فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کی بھی ہدایت جاری کی.اجلاس میں صاف پانی کی فراہمی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنسی کی خدمات حاصل کرنے اور جاپان و چین کی جدید فلٹریشن ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی تنظیم نو ری اسٹرکچرنگ کرکے اسے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جبکہ صوبے بھر میں جدید فلٹریشن ٹیکنالوجی نصب کرکے شہریوں کو معیاری اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا