اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کی وفاقی و صوبائی حکومتوں گلگت بلتستان ریگولیٹری اداروں موبائل انڈسٹری اور بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے اعلیٰ نمائندے جی ایس ایم اے کے زیر اہتمام ڈیجیٹل نیشن پاکستان وزارتی راؤنڈ ٹیبل میں شریک ہوئے جہاں ڈیجیٹل پاکستان 2030 کے اہداف کے حصول کو تیز کرنے اور ملک میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں وفاقی وزارتوں چاروں صوبوں گلگت بلتستان قومی ریگولیٹری اداروں موبائل انڈسٹری اور ترقیاتی شراکت داروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈیجیٹل پاکستان 2030 کے وژن کو حقیقت بنانے کے لیے حکومت صنعت اور ترقیاتی اداروں کے درمیان مضبوط تعاون ناگزیر ہے اس موقع پر جی ایس ایم اے نے ڈیجیٹل پاکستان 2030 پائیدار سرمایہ کاری اعتماد اور جامع ترقی کے لیے رفتار کی تعمیر کے عنوان سے نئی ڈسکشن پیپر بھی جاری کی جس میں پاکستان کی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے پانچ اہم ترجیحات تجویز کی گئیں رپورٹ میں اسپیکٹرم پالیسی موبائل انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون کے بڑھتے استعمال خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت سائبر سیکیورٹی ڈیجیٹل اعتماد اور حکومت و صنعت کے درمیان تعاون کو مستقبل کی ترقی کی بنیاد قرار دیا گیا۔ ساتھ ہی سرمایہ کاری کے لیے مستحکم ماحول محفوظ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مؤثر عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جی ایس ایم اے کے ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جولین گورمن نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں ڈیجیٹل ترقی کے لیے مضبوط بنیادیں قائم کی ہیں تاہم ڈیجیٹل پاکستان 2030 کے اہداف کا حصول حکومت صنعت اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان مسلسل تعاون مشترکہ ترجیحات اور مربوط عمل درآمد سے ہی ممکن ہوگا رپورٹ میں ڈیجیٹل پاکستان 2030 کے لیے پانچ اسٹریٹجک ترجیحات پیش کی گئیں جن میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ڈیجیٹل شمولیت میں اضافہ محفوظ اور قابل اعتماد ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، پاکستان کو مصنوعی ذہانت (AI) کی معیشت کے لیے تیار کرنا اور قومی سطح پر ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا شامل ہے اس کے علاوہ 5G فائبر نیٹ ورک ڈیٹا سینٹرز توانائی کے مضبوط نظام مستقبل کی اسپیکٹرم منصوبہ بندی سائبر سیکیورٹی ڈیجیٹل شناخت بچوں کی آن لائن حفاظت اور آن لائن فراڈ کے خلاف مشترکہ اقدامات کو بھی مستقبل کی ترجیحات قرار دیا گیا وزارتی راؤنڈ ٹیبل کے اختتام پر شرکاء نے مشترکہ کال ٹو ایکشن کے ذریعے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت صنعت اور ترقیاتی شراکت دار باہمی تعاون مسلسل سرمایہ کاری اور مربوط اقدامات کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کی رفتار کو مزید تیز کریں گے.