لاہور (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کو ٹیلیفون کرکے ان کے والد، سابق رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک اقبال چنڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مخلص، وفادار اور متحرک رہنما تھے جنہوں نے پارٹی اور عوام کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا وزیراعظم شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے