آئی جی اسلام آباد نے چہلم سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا .ڈی آئی جی ڈی جی سیف سٹی نے جلوس روٹ ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا

اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے جی-6 میں واقع امام بارگاہ اثناء عشری کا دورہ کرکے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے آئی جی اسلام آباد نے امام بارگاہ کے داخلی و خارجی راستوں، روف ٹاپ ڈپلائمنٹ مرکزی جلوس کے روٹ روٹ لائننگ چیکنگ کے انتظامات اور دیگر سکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ ہر وقت مکمل الرٹ رہیں چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنائیں مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں انہوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پُرامن ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام افسران اپنے فرائض پوری ذمہ داری مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں دریں اثنا ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ جی-6 میں چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ اثناء عشری کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو مکمل الرٹ رہنے جامع چیکنگ یقینی بنانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور مستعدی سے انجام دینے کی ہدایات جاری کیں اسی سلسلے میں ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے بھی سینئر افسران کے ہمراہ جی-6 امام بارگاہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات داخلی و خارجی راستوں ٹریفک مینجمنٹ اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے افسران کو مکمل الرٹ رہنے مؤثر چیکنگ یقینی بنانے جلوس کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت کی

Comments (0)
Add Comment