اسلام آباد (پی پی اے) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے کوالٹی اشورنس ایجنسی کیو اے اے اور پاکستان نیٹ ورک آف کوالٹی اشورنس اِن ہائر ایجوکیشن پی این کیو اے ایچ ای کے درمیان اعلیٰ تعلیمی شعبے میں معیارِ تعلیم کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔مفاہمتی یادداشت کا مقصد جامعات میں معیارِ تعلیم اور کوالٹی اشورنس کے نظام کو مضبوط بنانا باہمی تعاون کو فروغ دینا اور بہترین طریقہ کار کو رائج کرنا ہے اس موقع پر دونوں اداروں کے نمائندوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت تربیتی پروگرام استعدادِ کار میں اضافہ علمی تعاون تحقیق اور معیارِ تعلیم کی بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پاکستانی جامعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید مؤثر بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری اعلیٰ تعلیم میں معیار کی یقین دہانی کے نظام کو مضبوط جامعات کی کارکردگی بہتر اور قومی و بین الاقوامی سطح پر تعلیمی معیار کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی