راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان تعلیمی ادارے بند رہیں گے

راولپنڈی (پی پی اے) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر منگل 4 اگست 2026 کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے تعطیل کے دوران تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ضلعی انتظامیہ کے مطابق چہلم کے مرکزی جلوس اور مجالس کے پرامن انعقاد سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے شہر بھر میں فول پروف سکیورٹی پلان نافذ ہوگا جبکہ جلوس کے روٹس پر خصوصی ٹریفک انتظامات کیے جائیں گے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے

Comments (0)
Add Comment