لاہور (پی پی اے) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا شہر کے علاقوں مناواں چوک ناخدا اور مغل پورہ میں بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دیگر علاقوں میں بھی بادل چھائے رہے محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سلسلہ برقرار ہے اور شہر میں کہیں ہلکی جبکہ کہیں تیز بارش کا امکان ہے آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایم ڈی واسا نے تمام آپریشنل عملے کو نکاسی آب کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے نے 5 اگست تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کر رکھا ہے