ٹرمپ کا ایران سے نئے مذاکرات آج شروع ہونے کا اعلان

واشنگٹن ( پی پی اے) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ نئے مذاکرات آج (پیر) سے شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدہ حاصل کرنے اور آبنائے ہرمز سے متعلق پیش رفت کی امید ہے ب ذرائع کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان ایران پر حملوں کی منسوخی کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران حملے سے بچنا چاہتا ہے اور اسے امریکی تیاریوں کا اندازہ تھا۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات آج دوپہر شروع ہوں گے اور انہیں مثبت نتائج کی توقع ہے

Comments (0)
Add Comment