ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سینئر صحافی شاکر سولنگی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سینئر صحافی شاکر سولنگی کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے پیر کو جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شاکر سولنگی کے صاحبزادے کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے شاکر سولنگی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے

Comments (0)
Add Comment