ساہیوال(پی پی اے)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا "اپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام بے زمین کاشتکار خاندانوں کو بااختیار بنانے، دیہی معیشت کو مستحکم کرنے اور زمین سے اپنے روزگار تک ترقی کے سفر کو عملی شکل دینے کی ایک انقلابی کاوش ہے اوریہ منصوبہ مستحق خاندانوں کو معاشی خودمختاری فراہم کرنے کے ساتھ زرعی شعبے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں پروگرام کے تحت ڈیجیٹل قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے 24 افراد میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی چوہدری طفیل جٹ، اراکین پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک نوید اسلم لودھی، رانا ریاض احمد اور فرزانہ عباس کمبوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت اسسٹنٹ کمشنرز ماہم واحد اور جاوید ممتاز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی تقریب میں منتخب 24 مردو خواتین کو پانچ ایکڑ تک زرعی زمین کے پانچ سالہ الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے جبکہ زمین کی بحالی اور کاشت کے لیے فی ایکڑ 50 ہزار روپے کے حساب سے ترقیاتی گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ممبران اسمبلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یہ منصوبہ کسانوں کی خوشحالی زرعی ترقی اور معاشی خود کفالت کے وژن کا عملی مظہر ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے الاٹمنٹ لیٹرز وصول کرنے والے مرد و خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی محنت سے شفاف قرعہ اندازی اور الاٹمنٹ لیٹرز کی بروقت تقسیم ممکن ہوئی •