گورنر خیبرپختونخوا کی نوابزادہ نثار احمد خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (پی پی اے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم نے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بڑے بھائی نوابزادہ نثار احمد خان کے انتقال پر تعزیت کی پیر کو گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اس موقع پر گورنر کے پی ایس او تنویر حسین ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Comments (0)
Add Comment