احسن اقبال اور عطاء تارڑ کی ملاقات، براڈکاسٹنگ نظام جدید بنانے اور استعداد بڑھانے پر گفتگو

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی ری ویمپنگ اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے منصوبے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی کی ری ویمپنگ کے منصوبے کی تکمیل کے لیے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتِ منصوبہ بندی کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی براہِ راست نشریات کے لیے مقامی براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر ناگزیر ہے کیونکہ اس وقت او بی وینز اسلام آباد سے بھیجنا پڑتی ہیں، جس سے اخراجات اور انتظامی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی کے ماسٹر کنٹرول رومز کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ قومی نشریاتی ادارہ عالمی معیار کی نشریاتی سہولیات فراہم کر سکے اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی وی ایک قومی اثاثہ ہے اور حکومت اس کی بحالی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نے قومی شناخت ثقافتی اقدار اور قومی وحدت کے فروغ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، اس لیے اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے. ملاقات میں پی ٹی وی کی استعداد کار بڑھانے براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور قومی نشریاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا

Comments (0)
Add Comment