عالمی منڈی میں خام تیل، سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (پی پی اے) بین الاقوامی کموڈیٹی مارکیٹ میں خام تیل، سونے، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی (WTI) کے ستمبر کے سودے 1.93 ڈالر اضافے کے بعد 82.27 ڈالر فی بیرل پر طے پائے، جبکہ برینٹ کروڈ کے اکتوبر کے معاہدے 2.42 ڈالر اضافے سے 86.19 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے. قیمتی دھاتوں میں سونے کی قیمت 13.30 ڈالر اضافے کے بعد 4,103.80 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ چاندی 1.06 ڈالر مہنگی ہو کر 58.92 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی زرعی اجناس میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ مکئی کے دسمبر کے معاہدے 1.50 ڈالر اضافے سے 474 ڈالر فی بشل اور گندم کے ستمبر کے معاہدے 2.50 ڈالر اضافے کے بعد 653.50 ڈالر فی بشل پر طے پائے

Comments (0)
Add Comment