اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نسٹ کے اقبال ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ سینٹر آئی ای ڈی سی.اور جناح سکول آف پبلک پالیسی اینڈ لیڈرشپ جے ایس پی پی ایل.کے زیر اہتمام پاکستان میں کان کنی حکمت عملی، طرز حکمرانی اور پائیدار آپریشنز کے عنوان سے ایک روزہ ایگزیکٹو کورس کامیابی سے مکمل ہو گیا کورس کا مقصد شرکا کو پاکستان کے معدنیات کے شعبے کے ریگولیٹری نظام مؤثر طرز حکمرانی اور پائیدار کان کنی کے جدید تقاضوں سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ سرمایہ کاروں اور ریگولیٹری اداروں کی ضروریات کے مطابق بہتر اور مؤثر فیصلے کر سکیں. تربیتی پروگرام کے دوران شرکا کو کان کنی کے شعبے کے قانونی و پالیسی فریم ورک شفاف انتظامی ڈھانچے معدنی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال اور ایسے عملی ماڈلز سے روشناس کرایا گیا جو معدنی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ماحولیاتی سماجی اور احتسابی تقاضوں میں توازن برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوں منتظمین کے مطابق ایگزیکٹو کورس میں سرکاری و نجی شعبے کے افسران پالیسی سازوں انجینئرز سرمایہ کاروں اور کان کنی کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی پروگرام کا بنیادی مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی ترقی بہتر طرز حکمرانی پائیدار کان کنی کے فروغ اور متعلقہ شعبوں کے پیشہ ور افراد کی استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا