یومِ شہدائے پولیس آر پی او بنوں کی شہدا کے لواحقین سے ملاقات خراجِ عقیدت پیش

پشاور (پی پی اے) ربنواز خان نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر شہدا کے بچوں اور لواحقین سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ترجمان بنوں پولیس کے مطابق اس موقع پر آر پی او بنوں نے شہدا کے لواحقین میں سووینئر، اعزازی اسناد اور نقد مالی امداد تقسیم کی انہوں نے شہدا کے بچوں سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اپنے خطاب میں ربنواز خان نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر، ہمارا سرمایہ اور ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔ ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج معاشرے میں امن قائم ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے اہلِ خانہ کی عزت، خدمت اور فلاح و بہبود کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے

Comments (0)
Add Comment