اسلام آباد (پی پی اے) پانچ اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے آزادی پر مبنی نییومِا ملی نغمہ جاری کر دیا واجد سعید کی سحر انگیز آواز میں پیش کیا گیا یہ نغمہ کشمیری عوام کے جذبات امنگوں اور جدوجہد کی مؤثر ترجمانی کرتا ہے نغمے کے بول تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل وابستگی اور یکجہتی کی عکاسی کرتے ہیں۔ دل کو چھو لینے والے بول ولولہ انگیز دھن اور مؤثر اندازِ پیشکش امید استقامت اور عزم کے جذبے کو اجاگر کرتے ہیں نغمے میں اہلِ کشمیر کی ثابت قدمی، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، جبکہ جنت نظیر وادیٔ کشمیر میں بھارتی مظالم، قتل و غارت اور خواتین و بچوں پر ڈھائے جانے والے تشدد کو بھی نمایاں کیا گیا ہے آئی ایس پی آر کے اس خصوصی نغمے کے ذریعے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا