اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں دو نئے انڈر پاسز کی تعمیر اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف میگا منصوبوں پر پیش رفت اور آئندہ منصوبہ بندی پر بریفنگ دی گئی جبکہ جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کشمیر چوک اور فیصل مسجد کے مقام پر دو نئے انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں جن پر کام آئندہ ماہ شروع کیا جائے گا محسن نقوی نے اسلام آباد میں ایمرجنسی 1122 کا باقاعدہ نظام نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر فعال ادارہ بنایا جائے قانونی تقاضے جلد مکمل کیے جائیں اور چار نئے مراکز کے قیام پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے اجلاس میں سی ڈی اے کے مستقل ریونیو میں اضافے مالی خودانحصاری کے لیے دیرپا ریونیو ماڈل اور قابلِ عمل منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا.اس موقع پر وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ادارے کی مالی مضبوطی بھی یکساں اہمیت رکھتی ہے جبکہ ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبہ ہر صورت مقررہ مدت کے مطابق مکمل کیا جائے