کوئٹہ (پی پی اے) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید نے کہا ہے کہ صحت مند، باصلاحیت اور بااعتماد نوجوان کسی بھی قوم کا حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں جبکہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے جشنِ آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی قومی یکجہتی نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دینا ہے تقریب میں کھلاڑیوں کھیلوں سے وابستہ شخصیات نوجوانوں اور شائقینِ کھیل کی بڑی تعداد نے شرکت کی مینا مجید نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اگر انہیں مناسب مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوان اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں انہوں نے کہا کہ فٹ بال بلوچستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور صوبے کے مختلف اضلاع کے باصلاحیت کھلاڑی قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ ان کے مطابق جشنِ آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور صحت مند مسابقت کے فروغ کا بہترین موقع فراہم کرے گا مشیر کھیل و امور نوجوانان نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور یومِ آزادی کی تقریبات ہمیں قومی ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتی ہیں انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ میدان میں بہترین اخلاق نظم و ضبط اور سپورٹس مین اسپرٹ کا عملی مظاہرہ کریں انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوانوں کی مثبت تربیت اور صوبے میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی تقریب کے اختتام پر مینا مجید نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ان کی حوصلہ افزائی کی اور ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا