راولپنڈی (پی پی اے) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے یہ بات وقارالنسا کالج میں یومِ استحصالِ کشمیر کی مرکزی تقریب میں شرکت کے موقع پر کہی۔ رانا ساجد صفدر نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی نہ صرف عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے بلکہ قومی یکجہتی اور قومی اہمیت کے تمام مواقع پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی بعد ازاں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے زیرِ اہتمام ایران روڈ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی کے ہیڈ آفس اور ایران روڈ پر خصوصی بینرز آویزاں کیے گئے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان بھارتی مظالم بند کرو اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے اور ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں جیسے پیغامات درج تھے واک کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے