کراچی (پی پی اے) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی فیصلے کے مطابق پیر سے جمعہ تک تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں سندھ حکومت کے مطابق یہ اقدام کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اعلان کیا تھا کہ یکم اگست 2026 سے صوبے کے تمام سرکاری اسکول ہفتے میں 6 روز کھلے رہیں گے اور اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا تاہم وزیراعلیٰ سندھ کی نئی منظوری کے بعد ہفتہ اور اتوار کو تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے جبکہ پیر تا جمعہ تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا