لاہور (پی پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کشمیریوں کی شناخت حقوق اور خصوصی حیثیت پر حملے کا دن تھا۔جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے آزادی کی جدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور ان کے خاندانوں کے صبر و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ حقِ خودارادیت کی طویل جدوجہد میں پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے مریم نواز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر موجودہ دور کا ایک بڑا انسانی المیہ ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم نے خطے کے امن کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا چاہیے اور عالمی برادری کو ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر واضح اور اصولی موقف اختیار کیا جبکہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا وزیراعلیٰ پنجاب نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں