اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سرکاری دورے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوگی، جس میں پاک۔سعودی تعلقات دوطرفہ تعاون سرمایہ کاری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا. وزیراعظم اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں حاضری دے کر روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس دورۂ سعودی عرب کے باعث ملتوی کر دیا گیا ذرائع کے مطابق اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا