پشاور (پی پی اے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صوبائی اسمبلی کے اقلیتی اراکین بہاری لال اور عسکر پرویز نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، جس میں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل ان کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔. گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں صوبائی اسمبلی میں اقلیتی برادری کے حقوق اور سہولیات سے متعلق جاری اور مجوزہ قانون سازی پر بھی گفتگو کی گئی گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو آئین کے مطابق مساوی حقوق حاصل ہیں اور ان کے جان و مال، مذہبی آزادی اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا ملاقات میں اقلیتی برادری کے عالمی دن کے موقع پر گورنر ہاؤس پشاور میں خصوصی تقریب کے انعقاد پر بھی مشاورت کی گئی، جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد، سماجی رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کی بھرپور شرکت یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا