صدر زرداری کا 10 دہشت گرد ہلاک کرنے پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا, جنوبی وزیرستان اور دیر میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر صدر کا خراجِ تحسین

اسلام آباد (پی پی اے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان اور دیر میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا

Comments (0)
Add Comment