مکہ مکرمہ (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے. پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت جرأت اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی انہوں نے کہا کہ حکومت اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں