مظفرآباد(پی پی اے) آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے اضلاع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر پولنگ کل 10 اگست کو ہوگی آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں دونوں اضلاع میں سیکیورٹی فورسز تعینات کردی گئی ہیں انتخابی مہم اختتام پذیر ہوچکی ہے جبکہ انتخابی سامان بھی تمام پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کی 11 نشستوں پر پولنگ ہونا تھی تاہم ضلع پونچھ اور سدھنوتی کے 7 انتخابی حلقوں میں امن و امان کی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے ان حلقوں میں پولنگ مؤخر کردی تھی ضلع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں ووٹرز کی مجموعی تعداد تقریباً 4 لاکھ 60 ہزار ہے ان حلقوں میں ایک موجودہ اور دو سابق وزرائے اعظم سمیت متعدد امیدوار انتخابی میدان میں ہیں دوسری جانب پونچھ ڈویژن کے باقی دو اضلاع راولاکوٹ اور سدھنوتی میں کالعدم جوائنٹ عوام ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری ہے۔ کمیٹی کا مؤقف ہے کہ اس کا احتجاج پرامن ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمیٹی پر مسلح اور پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں ریاست نے 5 جون کو جوائنٹ عوام ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کے سرکردہ رہنماؤں اور متحرک کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے تھے انتخابات سے چند روز قبل کمیٹی کے مزید بعض متحرک کارکنوں کے نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں ان میں سے بعض افراد کا دعویٰ ہے کہ ان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بھی معطل کیے جاچکے ہیں فورتھ شیڈول میں شامل افراد میں خاتون صحافی عذرا عالم بھی شامل ہیں جنہیں دو ہفتے قبل انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ان کی والدہ اور بہن کے ہمراہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا 4 اگست کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے عذرا عالم سمیت 86 ملزمان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا تھا فورتھ شیڈول میں ایک خاتون سیاستدان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے نبیلہ ارشاد جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی چیئرپرسن ہیں اور وہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں حلقہ ایل اے 23 سدھنوتی سے امیدوار ہیں