بندرگاہوں کو اقتصادی زونز اور جدید ٹرانسپورٹ نظام سے جوڑا جائے، افتخار ملک پاکستان جدید بندرگاہی نظام سے خطے کا اہم تجارتی و ٹرانزٹ مرکز بن سکتا ہے افتخار ملک

اہور (پی پی اے) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ بندرگاہوں کو خصوصی اقتصادی زونز، سڑکوں، ریلوے اور گوداموں سے مربوط کرکے مؤثر لاجسٹکس نظام تشکیل دیا جائے اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید بندرگاہیں لاجسٹکس اخراجات کم کرنے برآمدی مسابقت بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں آٹومیشن مصنوعی ذہانت اور اسمارٹ کارگو مینجمنٹ سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی و وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان اہم تجارتی و ٹرانزٹ مرکز بن سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے بندرگاہی بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹل کسٹمز اور کثیرالجہتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو جدید بنانا ہوگا

Comments (0)
Add Comment