صدر زرداری کی سنگاپور کے قومی دن پر حکومت اور عوام کو مبارکباد پاکستان سنگاپور کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے صدر زرداری

اسلام آباد (پی پی اے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سنگاپور کے 61ویں قومی دن کے موقع پر سنگاپور کے ہم منصب تھرمن شنموگارتنم سنگاپور کی حکومت اور عوام کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان سنگاپور کی بصیرت افروز قیادت دانشمندانہ طرز حکمرانی اور عوام کے غیر متزلزل عزم کے ذریعے حاصل ہونے والے تعمیر ملت اور معاشی تبدیلی کے شاندار سفر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے انہوں نے سنگاپور کی کامیابی جدت طرازی اور پیش رفت کو ایک متاثر کن مثال قرار دیا صدر آصف علی زرداری نے رواں سال کو پاکستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل قرار دیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران باہمی اعتماد خیر سگالی اور عوامی روابط پر مبنی یہ دوستی مسلسل پروان چڑھی ہے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کثیرالجہتی فورمز پر اپنے روابط جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ سیاسی روابط بھی برقرار رکھیں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت گرین ٹیکنالوجی سمندری و لاجسٹکس روابط شہری منصوبہ بندی پیشہ ورانہ تربیت تعلیمی و ثقافتی تبادلے اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک اور ان کے عوام کے فائدے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے

Comments (0)
Add Comment