عطاء اللہ تارڑ کا صحافی نوید اظہر کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا نوید اظہر سے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی وژن نیوز کے سینئر رپورٹر نوید اظہر کے بڑے بھائی ناصر حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوید اظہر کے بھائی ناصر حسین کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا انہوں نے کہا کہ وہ نوید اظہر اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین

Comments (0)
Add Comment