مری (پی پی اے) لارنس کالج گھوڑا گلی مری میں ادارے کی 166 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 اور 9 اگست کو دو روزہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس کا بنیادی موضوع مستقبل کو نئے انداز سے تشکیل دینا نگہداشت اشتراک اور تخلیق تھا منفرد کانفرنس میں ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں کے سربراہان ماہرین تعلیم اساتذہ طلبہ والدین اور تعلیمی رہنماؤں کے علاوہ بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی کانفرنس میں کیڈٹ کالج حسن ابدال آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد کرنل شیر خان کیڈٹ کالج ایبٹ آباد پبلک اسکول اور لارنس کالج سمیت معروف تعلیمی اداروں کے سربراہان شریک ہوئے مختلف نشستوں میں تعلیم میں بہتری تعلیمی نظام میں تبدیلی نئی نسل کی ضروریات مصنوعی ذہانت جدید تدریسی طریقوں جامع تعلیم طلبہ کی ذہنی و فکری نشوونما اساتذہ کے کردار اور اکیسویں صدی کی تعلیم جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی کانفرنس میں برٹش کونسل کیمبرج یونیورسٹی آکسفورڈ اے کیو اے پیئرسن اور لرننگ ریسورس نیٹ ورک سمیت متعدد ملکی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اس موقع پر مختلف غیر ملکی جامعات کے نمائندگان نے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم وظائف اور مستقبل کے تعلیمی مواقع کے بارے میں آگاہ کیا کانفرنس کے دوران تعلیمی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف جامعات اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی اور طلبہ کو ملکی و غیر ملکی تعلیمی مواقع سے آگاہ کیا کانفرنس کی کامیابی پر لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے پرنسپل بریگیڈیئر جواد احمد ذکاء ریٹائرڈ ستارہ امتیاز ملٹری اور ان کی پوری ٹیم کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا شرکا نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر ملک اور بیرون ملک کے ممتاز تعلیمی ماہرین اداروں اور جامعات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا پرنسپل کی بصیرت افروز قیادت بہترین منصوبہ بندی اور کالج کی پوری ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے یہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس لارنس کالج اور برطانیہ کے لیوس اسکول آف انگلش کے درمیان تعلیمی اشتراک کا ایک اہم قدم بھی ہے اس اقدام کا مقصد طلبہ والدین اساتذہ اور تعلیمی وسائل کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرتے ہوئے پاکستان میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کو محض روایتی تدریس تک محدود رکھنے کے بجائے جدید ٹیکنالوجی تخلیقی سوچ کردار سازی ذہنی نشوونما اور عملی صلاحیتوں کو بھی تعلیمی عمل کا لازمی حصہ بنایا جائے گا لارنس کالج گھوڑا گلی مری میں دو روزہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد ادارے کی 166 سالہ شاندار تعلیمی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے اور پاکستان میں تعلیم کے معیار میں بہتری اور روشن مستقبل کے لیے ایک قابل تحسین اور بامقصد قدم قرار دیا جا رہا ہے