اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہونے والی 42ویں عالمی نمائش میں مختلف ممالک سے 80 سے زائد غیر ملکی وفود کی شرکت متوقع ہے عالمی ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جبکہ وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی رہنمائی میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس چیئرمین میاں عتیق الرحمن اور چیئرمین نمائش ریاض احمد کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں سرپرست اعلیٰ عبد اللطیف ملک چیئرپرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمن سینئر رکن عثمان اشرف سعید خان اور دیگر ارکان نے شرکت کی اجلاس میں عالمی نمائش کی تیاریوں غیر ملکی خریداروں سے مؤثر رابطوں پاکستان آمد پر ان کی سکیورٹی تشہیر اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے 80 سے زائد معروف درآمد کنندگان کی پاکستان آمد متوقع ہے جس سے پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی منڈیوں تک رسائی مزید مستحکم ہوگی
اجلاس میں نمائش کی کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی کے مختلف نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف افراد کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ غیر ملکی خریداروں اور پاکستانی صنعت کاروں و برآمد کنندگان کے درمیان نمائش کے موقع پر خصوصی کاروباری ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ نئے تجارتی معاہدوں مشترکہ منصوبوں اور برآمدی مواقع کو فروغ دیا جا سکے اس کے علاوہ غیر ملکی خریداروں سے جدید رجحانات عالمی منڈی کی ضروریات اور مستقبل کی مصنوعات کے حوالے سے ان کے خیالات اور تجاویز بھی حاصل کی جائیں گی تاکہ صنعت کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن اور چیئرمین نمائش ریاض احمد نے وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی نمائش کے انعقاد اور برآمدات کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاونت سے پاکستان کی قالینوں کی صنعت کو عالمی سطح پر مزید مضبوط شناخت مل رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نمائش ماضی کی نسبت زیادہ کامیاب ثابت ہوگی اور ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کرے گی میاں عتیق الرحمن اور ریاض احمد نے کہا کہ یہ بین الاقوامی نمائش پاکستان کی قالینوں کی صنعت کے لیے تاریخی سنگ میل ثابت ہوگی جس کے ذریعے نہ صرف ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کی روایتی ہنرمندی ثقافت اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو عالمی منڈی میں مؤثر انداز سے متعارف کرانے کا بہترین موقع بھی میسر آئے گا